وکٹوریا بیکہم 25 سال سے ایک ہی غذا کھا رہی ہیں

فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ جب سے وکٹوریا سے ملا ہوں وہ صرف مچھلی اور ابلی ہوئی سبزی کھا رہی ہیں۔

سلیبرٹیز کی خوراک اور فٹنس کے طریقے ہمیشہ سے ہی لوگوں کے لیے تجسس کا موضوع رہے ہیں۔ سب اس حوالے سے متجسس ہوتے ہیں کہ ہمارے پسندیدہ سلیبرٹیز ایسا کیا کھاتے ہیں کہ ان کی جسامت نہایت اسمارٹ ہوتی ہے۔

فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم نے حال ہی میں اپنی اہلیہ وکٹوریا بیکہم کی غذا سے متعلق ایک پوڈکاسٹ میں بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکٹوریا پچھلے 25 سال سے ایک ہی غزا کھا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Victoria Beckham (@victoriabeckham)

لندن میں ایک ریستوران کی مالک رتھ راجرز نے پوڈکاسٹ میں ڈیوڈ بیکہم کو مدعو کیا، 25 منٹ کی اس پوڈکاسٹ میں بیکہم نے بتایا کہ جب ان کی بیگم گھر پر نہیں ہوتیں تو وہ اپنے پسندیدہ کھانے کھاتے ہیں۔

ڈیوڈ بیکہم کو اسٹیک اور شراب پسند ہے لیکن وہ اپنی اہلیہ وکٹوریا کے ساتھ یہ کھانا نہیں کھا سکتے کیونکہ وہ ایک ہی غذا کھاتی ہیں۔

ڈیوڈ نے کہا کہ میں نے ایک ایسی خاتون سے شادی کی ہے جو پچھلے 25 برس سے ایک ہی غذا کھا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے میں وکٹوریا سے ملا ہوں، وہ صرف گرلڈ مچھلی، ابلی ہوئی سبزیاں کھاتی ہیں اور بہت کم ہی اس کے علاوہ کچھ اور کھانا پسند کرتی ہیں۔

ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ صرف ایک بار ایسا ہوا کہ وکٹوریا نے میرے ساتھ کچھ الگ کھانا کھایا اور یہ اس وقت ہوا جب وہ حمل سے تھیں۔

وہ میری خوبصورت شاموں میں سے ایک شام تھی، مجھے یاد نہیں کہ ڈش کیا تھی لیکن اتنا معلوم ہے کہ اس دن کے بعد سے وکٹوریا نے ایسا کچھ نہیں کھایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام پر وکٹوریا بیکہم نے بتایا تھا کہ ان کی پسندیدہ سویٹ ڈش سیب کا کیک ہے جس میں گلوٹین نہیں ہوتا۔

متعلقہ تحاریر