مراد سعید کی محنت رنگ لے آئی، وزراء کارکردگی میں پہلے نمبر پر آگئے
کارکردگی میں اسد عمر کی وزارت کا دوسرا جبکہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی وزارت کو تیسرے نمبر پر تسلیم کیا گیا ہے

پاکستان میں جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ملک میں مہنگائی کی شرح یعنی افراطِ زر 11.5 فیصد رہی جبکہ اکتوبر میں یہ شرح 9.2 فیصد تھی۔ ملک کی اقتصادیات جس سمت جارہی ہے اس کا سوچ کر ہر شہری خوف میں گرفتار ہے اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان اپنے وزراء میں بہترین کارکردگی پر اسناد تقسیم کررہے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے دس وفاقی وزراء میں بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم کر دیں۔ وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے بہترین کارکردگی میں دیگر وزرا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کیا ، وفاقی برائے منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمرکا دوسرا اوربينظيرانکم سپورٹ پروگرام کی چيئرپرسن اور احساس پروگرام کي سربراہ اور سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی وزیر ڈاکٹر ثانيہ نشترکارکردگی کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر رہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کی چینی عہدیداران اور سرمایہ کاروں سے ورچوئل ملاقات
عتیقہ اوڈھو کی وزیراعظم عمران خان کی تعریف
کارکردگی کے حساب سے تیار کردہ رپورٹ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے تیار کی جس کی بنیاد پر وزیراعظم آفس میں وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم عمران خان نے 10 وفاقی وزراء کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دیئے۔ تقریب میں وزراء اور وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔
وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری پانچویں نمبرپر، وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار چھٹے، معید یوسف کی وزارت قومی سلامتی ساتویں، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی وزارت تجارت آٹھویں نمبرپررہی۔شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اورفخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت دسویں اورآخری نمبرپررہی۔ فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اورشوکت ترین بہترین کارکردگی کے مقابلے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے سے 10 بہترین وزرا کا اعلان کرکے غلطی کی گئی،دیگر وزرا اس ہی لئے تقریب میں نہیں آئے،دیگر وزرا کو بھی کہتے ہیں کہ محنت سے کام کریں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسناد کی تقسیم سے وزارتوں کی کارکردگی مزید بہترہوگی۔









