ماہرہ خان کی ویب سیریز”بارہواں کھلاڑی “ کا ٹریلر جاری

اداکارہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم ٹیپ میڈ پر 5مارچ سے قسطوں میں ریلیز کی جائے گی۔

ویب سیریز  ماہرہ خان اور نینا کاشف کی مشترکہ پیشکش ہے  جس کی کہانی شاہد دوگر نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض عدندنا سروس نے انجام دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سارہ لورین نے نئی فلم عشرت میڈ ان چائنہ کا ٹیزر شیئر کردیا

گلوکارہ زیب بنگش کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کرکٹ ٹیم کی اندرونی سیاست دکھائی گئی ہے ۔ فلم  کی کہانی  چھوٹے شہر کے ایک لڑکے اکبر کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار دانیال ظفر نے ادا کیا ہے، جو قومی سطح پر کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھتا ہے۔اس کا جذبہ ملک کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ میں اس کے انتخاب کا باعث بنتا ہے جہاں اسے غیر منصفانہ نظام، گندی سیاست اور تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بسم اللہ لکھ کر ٹوئٹر پر ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا۔

ویب سیریز میں  شاہویر جعفری، کنزہ ہاشمی، سرمد کھوسٹ، صبا فیصل، میرا سیٹھی اور  عثمان پیرزادہ  کے علاوہ کرکٹ اور شوبز کی دنیا کے دو بڑے نام شعیب ملک اور فواد خان  مہمان اداکاروں کے طور پر جلوہ گر ہوں گے ۔

ٹریلر  میں دانیال اور شاہویر کے کرداروں اکبر اور جہانگیر کو حریف کے طور پر دکھایا گیا ہے ، جہانگیر  لیگ میں ایک اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہےجبکہ اکبر کو میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں جگہ دی جاتی ہے ۔

بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ ویب سیریز کی کہانی اکبر کے گرد گھوم رہی ہے  کیونکہ اس کے کردار کو کئی نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اداکار فواد خان کے کردار میں شاہ رخ خان کی فلم چکدے انڈیا کے کبیر خان  کی جھلک دکھائی دے رہی ہے جو سیریزاکبر کے کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سیریز کے کچھ مناظردیکھ کر نواز الدین صدیقی کی فلم فریکی علی کے مناظر بھی ذہن میں آجاتے ہیں ۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اکبر میچ سے قبل جہانگیر کو چیلنج کرتا ہے کہ میرا جواب کل میرا بلا دے گا جس کے بعد اگلے منظر میں جہانگیر کی جانب سے اکبر کو پٹواتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔نوازالدین صدیقی کی فلم فریکی علی میں بھی کچھ اسی قسم کے مناظر دیکھنے میں آئے تھے۔

متعلقہ تحاریر