مرتضیٰ وہاب کو نیوز ون چینل کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دورہ مہنگا پڑ گیا
سوشل میڈیا صارفین نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سعید غنی سے مشاورت کے بعد چینل کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔
نیوز ون چینل کی معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے پروگرام میں "ذومعنی” جملوں کے استعمال پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے جب ملک کے بیشتر شہروں میں چینل کی نشریات ناپید ہو گئی ہیں، اس ساری صورتحال پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اظہار یکجہتی کے لیے نیوز ون چینل کا دورہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے لکھا ہے کہ "چینل انتظامیہ اور میڈیا ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نیوز ون کے دفتر کا دورہ کیا۔”
یہ بھی پڑھیے
اخلاقیات صرف اپوزیشن پر لاگو ہوتی ہیں، حکومت پر نہیں؟
وزیراعظم نے اپوزیشن کا مسودہ مسترد کردیا، پی ٹی آئی سینیٹر کا دعویٰ
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "پی پی پی آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے اس اہم بنیادی حق کو سلب کرنے کے کسی بھی اقدام کے خلاف کھڑی ہے۔”
Visited the office of NewsOne to express solidarity with the channel management & media workers. #PPP believes in freedom of expression & will stand against any act of stifling this important fundamental right by the PTI Govt pic.twitter.com/7d3SxyoYBE
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 12, 2022
مرتضیٰ وہاب کے دورہ نیوز ون چینل کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا صارفین نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کو صوبائی وزیر سعید غنی سے اجازت لے کر نیوز ون چینل جانا چاہیے تھا کیونکہ انہوں نے پچھلے دنوں ہی نیوز ون چینل کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف 1 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ جیتا ہے۔ کہیں وہ ناراض نہ جائیں۔
الحمداللہ ایک طویل قانونی جنگ کے بعد 9th ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے @Shahidmasooddr اور @newsonepk کے خلاف میرے ہتک عزت کے دعوعے پر میرے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے شاہد مسعود اور نیوز ون کے مجھ پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیکر ایک کروڑ روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے pic.twitter.com/MexTxpRO5E
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) February 8, 2022
واضح رہےکہ سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی کے سینئر رکن سعید غنی نے نجی ٹی وی کے پروگرام اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف نومبر 2017 میں نشر ہونے والے نجی ٹی وی پروگرام میں ان کے خلاف ہتک آمیز بیان دینے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔
ورک شاہزیب نامی ٹوئٹر صارف نےلکھا ہے کہ ” پی پی پی آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اس لیے پارٹی کے خلاف بات کرنے والے مقامی صحافیوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں، اس سفاکانہ فعل میں ملوث پارٹی کے ایم این اے یا ایم پی اے کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ آپ اپنی اصلاح فرما لیں مرتضیٰ!”
#PPP believes in freedom of expression hence will go against any local journalists who speaks against the party, and protect the MNA or MPA from the party involved in the brutal act. Corrected for you Murtaza!
— Virk Shahzaib (@VirkSh786) February 12, 2022
زینب قیوم نامی ٹوئٹر صارف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان میڈیا والوں پر کان نہ دھریں جو پیپلز پارٹی کے خلاف ’بھونکتے ہیں۔”
— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) February 12, 2022