زرداری ، شہباز ، فضل الرحمان   کی محنت پر چوہدریوں نےپانی پھیردیا

عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے گھبرائے ہوئے نہیں، میں نے تحریک انصاف کی تربیت کرائی ہوئی ہے

مسلم لیگ ق کے رہنما، مونس الٰہی  نے کہا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں،سیاسی ملاقاتیں کرناہماراکام ہے، آج کل سیاسی ماحول عجیب سا بنا ہوا ہے، تماشہ چل رہاہے، عمران خان سے تعلق نبھانے کیلئے بنایا ہے، پی ٹی آئی والوں کوتگڑے طریقےسےکہہ دیں گھبرانانہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما،اور و فاقی وزیربرائے آبی وسائل مونس الٰہی نے اسلام آباد میں  پاکستان  میں دس نئے ڈیمز بنائے جانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی تقریب  سے خطاب کرتےہوئے  کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ وزیراعظم کی اجازت سے کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نئی سیاسی حکمت عملی کیلیے سب نظریں شجاعت حسین پر!

مسلم لیگ (ق) کا نیا سیاسی لائحہ عمل بزدار حکومت کیلیے خطرہ

مونس الٰہی نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، عمران خان سے تعلق نبھانے کیلئے بنایا ہے، وزیراعظم تحریک انصاف والوں کو ایک بار پھر بتادیں کہ گھبرانانہیں ہے ۔ ہم آپ کیساتھ ہیں اور اس ساتھ کو نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپی ایم ایل کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات  ہوئی تھی  جبکہ اس سے قبل اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم  کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں ہوئی تھیں ۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

شہبازشریف کےساتھ چوہدری برادران کی ملاقات دو مراحل پر مشتمل تھی پہلے  مرحلے میں شہباز شریف  نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

مونس الٰہی نے مزید کہاکہ  گھرآنےوالوں کوویلکم کرناہماراکام ہے وزیراعظم عمران خان کےساتھ تعلقات قائم رہنے کیلئے بنائے ہیں ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم  وزیراعظم اپنی پارٹی سے کہہ دیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مونس الٰہی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حق میں دیے جانے والے بیان  سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جو ملاقاتیں اپوزیشن کے اراکین نے چوہدری برادران سے کیں ہیں اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

دوسری جانب  اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے گھبرائے ہوئے نہیں، میں نے تحریک انصاف کی تربیت کرائی ہوئی ہے لیکن جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت حسین کی صحت یاد آگئی، وہ 20، 20 سال بعد اپنے ایم این ایز کی فوتگیوں پر بھی جا رہے ہیں، چودھری خاندان پر پورا اعتماد ہے، مونس الہٰی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر