حکومت کا 2028 تک دس ڈیمز تعمیر کرنے کا منصوبہ

نیشنل گرڈ میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوگا، 35 ہزار ملازمتیں بھی نکلیں گی، پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد بھی بڑھے گی۔

حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی گئی ہے کہ حکومت نے دس سال میں دس ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے ذریعے 2028 تک نیشنل گرڈ میں 6853 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ واپڈا ‘ڈیمز کی دَہائی’ منصوبے کے تحت متعدد ایسے میگا پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے 35 ہزار ملازمتیں دی جائیں گی۔

ملک میں دس نئے ڈیمز کی تعمیر سے واپڈا کی پیداواری صلاحیت 9406 میگاواٹ سے 20802 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

اسی طرح نئے ڈیمز سے پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد 11.7 ملین ایکڑ فٹ ہوجائے گی۔

متعلقہ تحاریر