دو بچیاں یو اے ای میں پھنسی ہیں، ہم اسلامی دنیا کی باتیں کرتے ہیں، سپریم کورٹ
اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے سیکرٹری خارجہ کو طلب کرلیا، دوست ملک کو خط لکھ دیا ہے، وزارت خارجہ۔
سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے آج سیکرٹری خارجہ کو عدالت طلب کیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ کیا ہم میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ یو اے ای سے اس معاملے پر بات کرسکیں؟
ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی یو اے ای سے واپسی کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے سیکریٹری خارجہ کو کل طلب کر لیا ،کیا ہم میں اتنی جرت نہیں کہ متحدہ عرب امارات سے بات کر سکیں ،ہماری دو بچیاں وہاں پر ہیں ،یہ ذلت کی انتہاء ہے ،باتیں ہم اسلامی ورلڈ اور بڑی بڑی کرتے @IamSophiaMirza
— Raja Mohsin Ijaz (@rajamohsinsays) February 14, 2022
عدالت کا کہنا تھا کہ ہماری دو بچیاں وہاں پر ہیں باتیں ہم اسلامی دنیا کی کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر متحدہ عرب امارات کو خط لکھ دیا ہے، دو مہینے میں جواب آجائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
دعا منگی اغوا کیس کے مفرور ملزم ذوہیب قریشی کے بیرون ملک فرار کاخدشہ
پولیس اہلکاروں نے اغوا کے ملزم کو رشوت لے کر فرار کروایا، تفتیشی حکام
وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت جو ہدایات دے گی اس پر عمل کریں گے۔
عدالت نے کہا کہ اگر ہم نے ہی ہدایات دینی ہیں اور اس پر عمل درآمد کروانا ہے تو وزارت خارجہ کی کیا ذمہ داری ہے؟
خیال رہے کہ صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کی بیٹیوں کو اجازت کے بغیر بیرون ملک لے گئے ہیں۔