پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی سے شروع ہوں گے

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ، پہلے مرحلے کیلیے پولنگ 29 مئی سے ہوگی، وزیراعظم عمران خان لاہور میں موجود۔

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار منعقد کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

2018کے انتخابات کے وقت فیصل واوڈا دہری شہریت کے حامل تھے، وکیل کا بیان

خیبر پختون خوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ، تحریک انصاف کی واپسی

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 29 مئی کو ہو گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے علاقوں  ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور میں پولنگ ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وسطی پنجاب کے پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک میں بھی پہلے مرحلے میں انتخابات منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان آج دورہ لاہور پر ہیں۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت پنجاب میں تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدواران سے ملاقاتیں کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر