ڈیوڈ بیکہم فیفا 21 میں نظر آئیں گے
عظیم فٹبالر 15 جنوری 2021 کو شروع ہونے والے فیفا آفیشل گیم کا حصہ ہوں گے

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم اب فیفا 2021 کے آفیشل گیم کا حصہ بنیں گے۔
اسٹار فٹبالر نے ای اے (الیکٹرونک آرٹس) اسپورٹس سے 3 سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔ جس کے تحت انہیں 5 کروڑڈالرزسے زیادہ معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
ای اے اسپورٹس کے مطابق شائیقن ڈیوڈ بیکہم کے کردار کو ویڈیو گیم میں بھی دیکھ سکیں گے۔
لیجنڈری فٹبالر 15 جنوری 2021 کو لانچ ہونے والی فیفا آفیشل گیم کا حصہ ہوں گے۔
Beckham. Is. BACK 🙏
Play #FIFA21 by January 15, 2021 and get David Beckham in FUT and VOLTA 🔥🔥
Learn more 👉 https://t.co/Q3SaqfUxsz pic.twitter.com/9vmy8Kt7hx
— EA SPORTS FIFA (@EASPORTSFIFA) November 18, 2020
ڈیوڈ بیکہم نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔
اسٹار فٹبالر نے فوٹو شیئرنگ ایپ پرفیفا21 کا کور فوٹو شیئر کیا۔ اورپوسٹ میں لکھا کہ 23 سال بعد فیفا21 کے بیکہم ایڈیشن کے ساتھ واپسی پر فخر ہے۔ انہوں نے گیم میں اپنے کردار پر بھی جوش وخروش کا اظہارکیا۔
View this post on Instagram
ڈیوڈ بیکہم نے سات سال قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن انہوں نے اپنے کیریئرکو الوداع کہنے کے بعد معاہدے سے زیادہ پیسے کمائے۔
ڈیوڈ بیکہم نے اپنے کیریئر میں انگلینڈ کی جانب سے 115 جبکہ اپنے پہلے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 394 میچ کھیلے۔