دو بھارتی شہری نیپال میں جوہری مواد فروخت کرتے ہوئے گرفتار

ملزمان 35 کروڑ روپے فی کلو کے حساب سے جوہری مواد فروخت کرنا چاہتے تھے، مواد بھارت سے نیپال لایا گیا، نیپالی پولیس نے 8 افراد کو دھر لیا۔

بھارتی شہری کو نیپال میں جوہری مواد فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم 35 کروڑ روپے فی کلو میں جوہری مواد فروخت کر رہا تھا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں دو بھارتی اور 6 مقامی افراد کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

فن و ثقافت کے بعد ترکی اور پاکستان دفاعی تعاون پر متفق

چیف آف نیول اسٹاف تیونس پہنچ گئے، سربراہ بحریہ اور وزیر دفاع سے ملاقات

ملزمان پر جوہری مواد یورینئیم کی افزودگی کا الزام ہے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔

یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب نیپالی پولیس نے کھٹمنڈو کے نواح میں واقع پنج ستارہ ہوٹل کی پارکنگ میں موجود ایک گاڑی سے یورینیم جیسا مواد برآمد کیا۔

پولیس نے گاڑی میں سے دو افراد کو گرفتار کیا جس کے بعد ان کی فراہم کردہ معلومات پر چھ مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

یہ مواد مبینہ طور پر بھارت سے نیپال لایا گیا تھا اور اسے بلیک مارکیٹ میں 35 کروڑ روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جانا تھا۔

پچھلی دو دہائیوں کے دوران متعدد بار بھارت سے ایٹمی بم میں استعمال کیا جانے والا مواد چوری اور اسمگل کیا جاچکا ہے جس پر عالمی برادری کی جانب سے کارروائی کی ضرورت ہے۔

بھارت نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے اور جوہری مواد کی حفاظت سے متعلق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کنونشز پر عمل درآمد میں بھی ناکام رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر