مہنگا پٹرول ناقابل برداشت ،تانگے چلائے جائیں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد

مہنگا پٹرول ناقابل برداشت ہوگیا، بسیں اور رکشے بند کرکے تانگے چلائے جائیں، مسلم لیگ ن کی رکن  رخسانہ کوثر نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔

رخسانہ  کوثر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ  ایوان حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ آئے روز پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرعوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا ، پٹرول 12روپے لیٹر مہنگا

پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ

قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ مہنگا پٹرول ناقابل برداشت ہوگیا ، لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں چھوٹی بڑی شاہراہوں پر تانگا چلانے کی اجازت دی جائے۔تاکہ عوام کو مہنگائی کے اس دور میں سستی سواری میسر ہوسکے۔

متعلقہ تحاریر