بل گیٹس انسداد پولیو کیلیے نتیجہ خیز بات چیت پر وزیراعظم کے شکرگزار

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلیے نتیجہ خیز بات چیت کرنے پر وزیراعطم عمران خان کا شکریہ ادا کردیا۔

جمعرات کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کرنے والے بل گیٹس نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کے ہمراہ اپنی تصویر بھی جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پولیو کے خاتمے، انسداد کورونا کیلیے پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، بل گیٹس

بل گیٹس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے عمران خان کا شکرگزار ہوں۔

بِل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ انہوں ںے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم جلد پولیو کو ختم کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بِل گیٹس نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بل گیٹس نے اپنے مختصر دورے میں وزیراعظم عمران خان، صدرِ مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل گیٹس کو دوسرے بڑے قومی اعزاز ہلال پاکستان سے بھی نوازا تھا۔بِل گیٹس نے چک شہزاد میں پاکستان پولیو پروگرام کا بھی دورہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر