نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں بھی عمران خان کو مقبولیت میں پچھاڑ دیا
خیبرپختونخوا میں وزیراعظم عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح 67فیصد سے کم ہو کر 44 فیصد رہ گئی، نواز شریف سے مطمئن افراد کی شرح 33فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد تک جاپہنچی ،گیلپ سروے

سابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں بھی وزیراعظم عمران خان کو مقبولیت میں پچھاڑ دیا۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں سندھ اور پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان سے زیادہ نوازشریف سے مطمئن نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانیوں کی امید ٹوٹ گئی، مایوسی میں اضافہ، گیلپ سروے
پی ٹی آئی حکومت کا انتخابی اصلاحات سے متعلق نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
گیلپ پاکستان کے مطابق خیبرپختونخوا میں فروری 2020 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں وزیراعظم عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح میں واضح کمی آئی ہے جو کہ 67فیصد سے کم ہو کر 44 فیصد رہ گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔جنوری 2020 کے مقابلے میں جنوری 2020 میں نوازشریف سے مطمئن افراد کی شرح 33فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور وہ خیبرپختونخوا میں بھی سب سے مقبول لیڈر بن گئے ہیں۔

گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے تاہم عمران خان خان کے مقابلے میں نوازشریف کی مقبولیت میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
Imran Khan’s performance rating was found to be most favorable in KPK (44%) and least favorable in Sindh (33%). 49% of people from Sindh found Imran Khan’s performance to be unfavorable. pic.twitter.com/GgF1TAoJfH
— Gallup Pakistan (@GallupPak) February 18, 2022
پنجاب میں فروری 2020 کے مقابلے میں فروری 2022 میں وزیراعظم عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح ایک فیصد اضافے سے 33 فیصد ہوگئی جبکہ اسی مدت کے دوران پنجاب میں نوازشریف سے مطمئن افراد کی شرح 3فیصد اضافے سے 58فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
Nawaz Sharif’s performance rating was most favorable in Punjab (58%) and least favorable in KPK (46%) – 51% of respondents from Sindh perceived his performance to be good. pic.twitter.com/cCYCPk5uKu
— Gallup Pakistan (@GallupPak) February 18, 2022
سندھ میں بھی نوازشریف اور عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے تاہم یہاں بھی نواز شریف نے عمران خان کو پچھاڑ دیا۔سندھ میں فروری 2020 کے مقابلے میں فروری 2022میں وزیراعظم عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح23فیصد اضافے سے 33 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ سندھ میں نوازشریف سے مطمئن افراد کی شرح 21فیصد اضافے سے 51فیصد پر جاپہنچی ہے۔
میں گیلپ سروے نتائج سے متفق ہوں نواز شریف پنجاب کے پی سندھ میں بھی مقبول ترین سیاستداں ہیں سروے زمینی سیاسی حقائق کا ترجمان ہے شدیدمہنگائی بے سروپا طرز حکومت نے عمران خان عوامی مقبولیت ڈھیر کردی مگرآج بھی میں وہ مقبولیت میں دوسرے نمبر پر ہیں بلاول بیچارے نہ تین میں نہ تیرہ میں pic.twitter.com/smLB5I98Ly
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) February 18, 2022
سینئر صحافی اور پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ کے میزبان کامران خان کہتے ہیں میں گیلپ سروے نتائج سے متفق ہوں ، نواز شریف پنجاب، کے پی، سندھ میں بھی مقبول ترین سیاستداں ہیں۔ سروے زمینی سیاسی حقائق کا ترجمان ہے ، شدیدمہنگائی بے سروپا طرز حکومت نے عمران خان کی عوامی مقبولیت ڈھیر کردی مگرآج بھی وہ مقبولیت میں دوسرے نمبر پر ہیں، بلاول بیچارے نہ تین میں نہ تیرہ میں۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی کارکردگی پر سندھ 37 فیصد جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 24،24 فیصد عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
The performance rating of Bilawal Bhutto was the most positive in Sindh (37%), followed by Punjab and KPK (24%). A greater percentage of people from KPK (36%) perceived Bilawal’s performance unfavorably. pic.twitter.com/kEw7wcSmJm
— Gallup Pakistan (@GallupPak) February 18, 2022









