عنقریب کشمیر کی جیلوں میں جنگجوؤں سے زیادہ صحافی ہونگے، نروپما سبرامنیم
سینئر بھارتی نروپما سبرامنیم فاشسٹ مودی کے کشمیری صحافیوں کیخلاف ظالمانہ اقدامات پر بول پڑیں ۔ کہتی ہیں عنقریب کشمیر کی جیلوں میں عسکریت پسندوں سے زیادہ صحافی قید ہوں گے۔
نروپما سبرامنیم نے کشمیر میں صحافیوں کے ساتھ جاری کریکٹ ڈاؤن کیخلاف بھارتی میڈیا کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بلاک
کشمیر سے اظہار یکجہتی کرنے پر بھارت میں ہنڈائی موٹرز پر شدید تنقید
نروپما سبرامنیم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جس رفتار سے جموں و کشمیر کی پولیس اور انتظامیہ صحافیوں کا تعاقب کر رہی ہے، عنقریب کشمیر کی جیلوں میں عسکریت پسندوں سے زیادہ صحافی ہوں گے۔
At the rate at which JK police/administration is going after journalists, there will be soon more journalists in Kashmir jails than militants. The targeting of journalists in Kashmir should worry media across the country.
— Nirupama Subramanian (@tallstories) February 18, 2022
سینئر بھارتی صحافی نے مزید لکھا کہ کشمیر میں صحافیوں کو نشانہ بنانے پر پورے ملک کے میڈیا کو پریشان ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی حکام نے گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کی پولیس کو سینئر صحافی اور مصنف گوہر گیلانی کو گرفتار کرکے شوپیاں کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں کشمیر پولیس نے”دہشت گردی کو بڑھاوا دینے“ اور ”جعلی خبریں پھیلانے“ کے الزام میں کشمیر والا نیوز پورٹل کے ایڈیٹر فہد شاہ کو گرفتار کرلیا تھا۔