طوبیٰ انور کو عامر لیاقت کے بعد والدین کی یاد ستانے لگی
اداکارہ و ماڈل اور رہنما پی ٹی آئی 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے جبکہ رواں سال طوبیٰ نے عامر سے خلع کی درخواست جمع کرادی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے والدین کے نام دل کو چھو لینے کا والا پیغام شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے میں خوش قسمت ہوں کہ میرے والدین میرے ساتھ ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سیدہ طوبیٰ انور نے لکھا ہے کہ "زندگی کی کڑکتی دھوپ میں ایک سایہ دار درخت کی طرح ۔۔۔ ماں باپ کی چھاؤں ہمیں محفوظ رکتھی ہے۔”
Zindagi ki karakti dhoop mein ek saaye dar darkht ki tarhan… maa baap ki chaaon humein mehfoz rakhti hai… meri hayaat ki khushkismati ye hai ke mere maa baap mere sath hain… Allah pak tamam walidein ko sehat de Aameen… Alhamdullilah #SyedaTubaAnwar pic.twitter.com/bi1pQ6b3gR
— Syeda Tuba Anwar (@TubaAtweets) February 19, 2022
یہ بھی پڑھیے
گلوکار علی نور نے ہراسانی کے الزام پر خاتون صحافی سے معافی مانگ لی
فیشن کی دنیا میں پہلی بار ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا ماڈل اشتہاری مہم کا حصہ
انہوں نے مزید لکھاہے کہ "میری حیات کی خوش قسمتی یہ ہے کہ میرے ماں باپ میرے ساتھ ہیں۔ اللہ پاک تمام والدین کو صحت دے آمین۔ الحمداللہ”
سیدہ طوبیٰ انور کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معروف صحافی منیر احمد نے لکھا ہے کہ "ہمیشہ خوش رہو ۔ ماں باپ بہت بڑی نعمت ہیں۔ اس دنیا میں والدین کی موجودگی جنت سے کم نہیں۔”
ہمیشہ خوش رہو ۔
ماں باپ بہت بڑی نعمت ہیں۔
اس دنیا میں والدین کی موجودگی جنت سے کم نہیں۔
اولاد کی خوشی پر سب سے زیادہ خوش بھی والدین ہوتے ہیں اور بچوں کیلئے پریشانی میں سب سے گھنا سایہ بھی والدین ہوتے ہیں۔
وہ خوش نصیب ہیں جنکے والدین حیات ہیں۔
ہمیشہ یونہی خوش رہو۔۔
سلامت رہو طوبی— Munir Ahmed (@munirahmedap) February 19, 2022
منیر احمد نے مزید لکھا ہے کہ "اولاد کی خوشی پر سب سے زیادہ خوش بھی والدین ہوتے ہیں اور بچوں کیلئے پریشانی میں سب سے گھنا سایہ بھی والدین ہوتے ہیں۔ وہ خوش نصیب ہیں جنکے والدین حیات ہیں۔ ہمیشہ یونہی خوش رہو۔۔ سلامت رہو طوبیٰ۔”
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے 10 فروری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا تھا کہ "انہوں نے اپنے سے کم عمر 18 سالہ لڑکی سیدہ دانیا شاہ سے 9 فروری کو شادی کر لی ہے۔”
عامر لیاقت حسین نے اپنے تیسری شادی کا اعلان اس وقت کیا تھا جب اس سے قبل ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے ان کے خلاف خلع کا کیس دائر کیا تھا۔
ماڈل اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے 2018 کے وسط میں رکن قومی اسمبلی اور معروف اسکالر عامر لیاقت حسین سے شادی کی تھی مگر اس کا اظہار دسمبر 2018 میں کیا تھا۔
2021 کے آخر میں یعنی شادی کے تین سال بعد سید طوبیٰ انور اور عامر لیاقت حسین کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں تھی تاہم اس وقت دونوں نے اس بات کی تردید کی تھی۔