ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس ہفتے متعارف ہوگا

ٹروتھ سوشل مارچ کے آخر میں مکمل طور پر فعال ہوجائے گا، سابق امریکی صدر پر فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے پابندی لگا دی تھی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ اس ہفتے متعارف ہوجائے گا اور مارچ کے آخر میں مکمل طور پر فعال بھی ہوجائے گا۔

اس پلیٹ فارم سے ڈونلڈ ٹرمپ کے پروفائل کو اجاگر کیا جائے گا کیونکہ پچھلے سال بڑی سوشل میڈیا کمپنیز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کردیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سوشل میڈیا مہم کیس، میشاء شفیع کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

امتیابھ بچن کی نئی فلم کے گانے "آیا یہ جھنڈ ہے” کی سوشل میڈیا پر دھوم

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے سی ای او ڈیون نیونز نے کہا کہ اس ہفتے ہم ایپل ایپ اسٹور پر ٹروتھ سوشل کو ڈاؤن لوڈنگ کیلیے دستیاب کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے آکر تک ہم کم از کم امریکہ میں مکمل طور پر فعال ہوجائیں گے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کا متبادل ہوگا، ان تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی۔

اتوار کے روز امریکہ میں صدارتی تعطیل تھی، ایپ اسٹور نے صارفین کو ٹروتھ سوشل کی بکنگ کروانے کیلیے ترغیب دی۔

ٹوئٹر کی طرف سے پابندی لگنے سے پہلے ٹرمپ کے 89 ملین فالوورز تھے۔

متعلقہ تحاریر