ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ ریپ کےالزام میں پھر گرفتار،حریم شاہ کاشدیدردعمل

معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کو ایک اور لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق  ٹاک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف متاثرہ لڑکی شائستہ طالب نے  تھانہ غالب مارکیٹ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے۔

ایف بی آر نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے گرد گھیرا تنگ کردیا

ایف آئی اے کو دیکھ لوں گی، حریم شاہ نے آڈیو ٹیپ لیک کردی

ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی نےموقف اپنایا ہے  کہ اس کا بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا،  ملزم نے گلبرگ میں واقع ہلٹن ہوٹل بلوایا اور زبردستی  زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے زبان بند رکھنے کیلئے اسے دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے درج ایف آئی آر کی بنیاد پر ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولاکو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے  بھولا ریکارڈ اس سے قبل مارچ 2018میں بھی زیادتی کے الزام میں گرفتارہوا تھا۔وزیرآباد کی رہائشی عظمیٰ اختر نے الزام عائد کیا تھا کہ بھولا ریکارڈ نے اسے ملازمت کا جھانسہ دیکر گجرات میں اپنے گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

حریم شاہ نے نبیل اکرم کی گرفتاری پر اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔حریم شاہ نے لکھا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،دوسروں پر بھونکنے والاآج ایک مرتبہ پھر ذلیل ہوا۔الحمدللہ

واضح رہے کہ ملزم نے 2019 میں حریم شاہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے ان  کی متنازع وڈیو ز لیک کرنے کی دھمکی  دی تھی جس پر حریم شاہ نے اسےمتنبہ کیا تھا کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو وہ اسے جیل بھجوادیں گی۔

متعلقہ تحاریر