آریان کی رہائی کے بعد بالی ووڈ کنگ کی اسکرین پر واپسی
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری و رہائی کے بعد اسکرین پر پہلی انٹری۔اداکار سافٹ ڈرنک کے اشتہار میں جلوہ گر ہوگئے۔
دوسری جانب آریان خان نے باپ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے اسکرپٹ رائٹر بننے کا فیصلہ کرلیا۔آریان خان جلد ویب سیریز اورفلم لکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے۔
کیا آریان خان کنگ خان کے فلمی کریئرکو لے ڈوبےگا ؟
منشیات کیس، آریان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، ممبئی ہائیکورٹ
شاہ رخ خان نے اپنے نئے اشتہار کی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر بھی کردی۔اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان سنیما میں بیٹھے اپنی ایکشن سے بھرپور فلم دیکھ رہے ہیں ۔
Naam toh suna hoga meri jaan? Isko soft nahi kehtey, kehtey hai toofan.
Thums Up. Soft Drink Nahin, Toofan.⚡@ThumsUpofficial#Toofan #ThumsUpStrong pic.twitter.com/OXdKfCI1OL
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 22, 2022
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ پیر سے ممبئی میں ہدایت کار اتلی کمار کی ایکشن سے بھرپور فلم کی شوٹنگ کا حصہ بن گئے ہیں ۔ فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ اس فلم کی شوٹ مکمل ہونے کے بعد شاہ رخ خان اسپین روانہ ہوں گے جہاں وہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایکشن سے بھرپور فلم”پٹھان “ کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گے۔
دوسری جانب کنگ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے بھی فلم نگری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا تاہم انہوں نے والد کے نقش قدم پر چل کر ہیرو بننے کے بجائے کہانی کار بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
آریان خان جلد ایک ویب سیریز اور بالی ووڈ فلم لکھ کر اپنے کیریئر کاآغاز کریں گے۔یاد رہے کہ آریان خان نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے 2020میں فائن آرٹس،سنیمیٹک آرٹ،فلم اینڈ ٹیلی وژن پروڈکشن کی ڈگری حاصل کی تھی اور اب انہوں نے اپنی تعلیم کو ہی اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ آریان خان کی ویب سیریز رواں برس ہی ریلیز ہوگی اور اس حوالے سے ان کی ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بات چیت بھی جاری ہے۔