دہائیوں بعد آسٹریلوی ٹیم کی آمد، پی سی بی نے میچ کے ٹکٹ سستے کردیئے
پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوگا، کرکٹ سیریز میں ٹک ٹاک مرکزی اسپانسر، 4 مارچ کو پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، اس تاریخی دورے میں تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے میچز اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ شائقین کو بشمول اہلخانہ میچ براہ راست اسٹیڈیم سے دیکھنے کیلیے ٹکٹ کے پیسے نہایت کم رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ٹینس چھوڑ دوں گا، کورونا ویکسین نہیں لگواؤں گا، نوواک جوکووچ
ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
پہلے ٹیسٹ میچ میں وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے جبکہ پریمیم ٹکٹ 100 روپے کا ہے۔
پی سی بی نے آج اعلان کیا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز ٹک ٹاک کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ اگلے جمعے کو 4 مارچ سے شروع ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم کی طرف سے پاکستان میں دو ممالک کی کرکٹ سیریز کیلیے اشتراک کیا گیا ہے۔
مرکزی اسپانسر ہونے کی وجہ سے ٹک ٹاک ایک جگہ مخصوص کرے گا جہاں شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹ کانٹینٹ تخلیق کرنے والوں کو فالو کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ ٹک ٹاک کا بہترین کرکٹ کانٹینٹ شیئر کیا جاسکے گا اور شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے دوران اپنے خاص لمحات، تاثرات اور جشن کو ریکارڈ کرکے شیئر کریں گے۔
اس پارٹنرشپ کے تحت پی سی بی ایک آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ لانچ کرے گا تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں کرکٹ شائقین کو خصوصی کانٹینٹ اور فوٹیج کے ذریعے تفریح فراہم کی جاسکے۔









