200 سے زائد جدید سرکاری ایمبولینسز جلد فعال ہوجائیں گی، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ ایمرجنسی سروس 1122 عنقریب کام شروع کردے گی، ایمبولینسز جدید آلات سے لیس ہوں گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایمرجنسی سروس 1122 جلد ہی 230 آلات سے لیس ایمبولینسز کے ساتھ فعال ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے 70 ایمبولینسز میں دل کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے آلات نصب ہیں جب کہ 160 ایمبولینسز میں لائف سپورٹ کی جدید سہولتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی؛ بی آر ٹی ریڈلائن کے پہلے مرحلے پر 14 ارب سے تعمیراتی کام کی منظوری

ورثے میں شامل سول اسپتال کراچی کی عمارت کاایک حصہ گرانے کاانکشاف

جدید ترین ایمبولینسز کا ماڈل ڈیلیور کیا جا چکا ہے اور منظوری کے بعد باقاعدہ فراہمی شروع ہو جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں صحت سے متعلقہ ایمرجنسی سروسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

صوبہ سندھ کی آبادی کو دیکھا جائے تو اس تناظر میں ایمرجنسی سروس ایمبولینسز کی تعداد بہت کم ہے۔

لیکن ایڈمنسٹریٹر کراچی کا یہ اقدام خوش آئند ہے اور شہری امید ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ پہلا قدم ہے اس کے بعد یقیناً مرتضیٰ وہاب مزید اقدامات بھی اٹھائیں گے۔

متعلقہ تحاریر