لاہور قلندرز کے آگے اسلام آباد کے پہاڑ ریزہ ریزہ

لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست، ڈیوڈ ویز کی 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دار بیٹنگ۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرا دیا، یونائیٹڈ 169 رنز ہدف کے تعاقب میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے اعظم خان 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ایلکس ہیلز نے 38 جبکہ آصف علی نے 25 رنز بنائے۔

قلندرز سے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، حارث رؤف نے دو دو جبکہ ڈیوڈ ویز نے ایک وکٹ حاصل کی، حیران کن طور پر یونائیٹڈ کے تین بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے۔

عبداللہ شفیق نے صرف 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز اسکور کیے۔

 کامران غلام نے 30 جبکہ ڈیوڈ ویز اور محمد حفیظ نے 28، 28 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے لیام ڈاسن اور محمد وسیم نے دو دو جبکہ شاداب خان اور وقاص مسعود نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ڈیوڈ ویز کے نام رہا جنہوں نے صرف 8 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز بنا کر لاہور قلندرز کا اسکور بہتر کیا۔

متعلقہ تحاریر