بلاول بھٹو کا 38 نکاتی مطالبے کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے اب وقت آگیا ہے کہ یہ کٹھ پتلی حکومت کو چلتا کیا جائے۔ اپوزیشن کی جماعتیں طے کرچکی ہیں کہ عمران خان کو گھر بھیجنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کراچی سے اسلام آباد تک شروع ہونے والے لانگ مارچ سے قبل 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز جاری کردیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ہمارا لانگ مارچ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن حکومت کو گھر بھیجنے کا مشن ہے۔ عوام تحریک انصاف کی حکومت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ن لیگ

سندھ کی حکمران پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں براجمان پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام کے پیٹ ، جیب اور ووٹ پر ڈاکہ مارا ہے۔ کراچی والے پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں، گو سلیکٹڈ گو۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل ، نالائق اور سلیکٹڈ وزیراعظم نے کراچی والوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ یہ کٹھ پتلی حکومت کو چلتا کیا جائے۔ اپوزیشن کی جماعتیں طے کرچکی ہیں کہ عمران خان کو گھر بھیجنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں عمران خان نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ جب تک کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہے سندھ اور پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم اسلام آباد پہنچ کر اس حکومت پر حملہ کریں گے۔ وقت آگیا ہے کہ اس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔

لانگ مارچ کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کردیا ہے۔

چارٹر آف ڈیمانڈز میں پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت سے ہر سطح پر ایماندارانہ اور آزادانہ انتخابات کرانے ، 1973 کے آئین کے مطابق حکومت کا نظم و نسق چلانے اور منصفانہ انتخابات کرانے اور تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ تحاریر