پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کیسے فراہم کیا؟ ماہر معشیات نے بتادیا

وزیراعظم نے گذشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی جبکہ بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

معروف معاشی ماہر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی عابد قیوم سلہری کا کہنا ہے حکومت نے عوام کو توانائی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے مختلف مالی پروگرام سے 250 بلین روپے کا فنڈ جنریٹ کیا ہے۔

عابد قیوم سلہری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ حکومت پاکستان کی جانب سے بہت بڑا بریک تھرو ہے کہ اس نے توانائی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے مخصوص مالی پروگرام سے 250 ارب روپے کا فنڈ حاصل کیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 10.3 فیصد اضافہ ریکارڈ

انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ماہانہ بنیادوں پر ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول 1.5 بلین لیٹر استعمال ہوتا ہے ۔ 10 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا مطلب ہے ماہانہ 15 ارب روپے کا ریلیف۔”

ماہر معشیات عابد قیوم سلہری نے آگے چلتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ "بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف دینے سے ماہانہ بنیاد پر خزانے پر  17.5 بلین کو بوجھ پڑے گا۔ پیٹرول ،ڈیزل اور بجلی پر چار ماہ کی سبسڈی سے خزانے پر 130 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

عابد قیوم سلہری نے مزید لکھا ہے کہ "پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کرنے سے خام تیل پر شرح تبادلہ سے ماہانہ 93 بلین روپے اور بجلی پر ریلیف فراہم کرنے سے ماہانہ 13 بلین روپے کا بوجھ خزانے پر پڑے گا جوکہ مجموعی طور پر 237 بلین روپے ہے۔”

ان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کی میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کی ٹیم صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر کام کر رہی ہے۔ اس لیے آج کا اعلان کسی خاص واقعہ پر منتج نہیں ہے۔”

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی جبکہ بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر