نیوز اینکرز نے ٹی وی اسٹوڈیو کو مذاق بنا دیا

نجی ٹی وی کے دو اینکرز کی ٹک ٹاک وائرل ہوئی ہے جس میں وہ نیوز اسٹوڈیوز میں بھارتی گانے پر اداکاری کررہے ہیں

انٹرنیٹ کے خوبیوں اور فائدوں سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ کی سوشل میڈیا ویب سائٹس فحاشی اور بے ہودگی کی آماجگاہ بن گئی ہیں۔ ایسی ہی ایک سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا نام اکثر ہی خبروں میں رہتا ہے ، امریکہ سمیت دیگر کئی ممالک میں اس ایپ کو فحاشی اور بے ہودگی کے فروغ میں اہم کردار اداکرنے پر بند کردیا کیاجاچاک ہے پاکستان میں بھی  پی ٹی اے نے ‘ٹک ٹاک’ کونامناسب مواد کی موجودگی کے باعث بلاک کردیا تھا۔

گذشتہ روز سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر  نجی نیوز ٹی وی کے دو نیوز اینکرزکی ٹک ٹاک ویڈیو  وائرل ہوئی ہے جس میں اینکرز نیوز روم کے اسٹوڈیوز میں بھارتی  گانے "دل پر میرے تیرا اختیار ہوا ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے پیار ہوا ہے ” پر ٹک ٹاک  ویڈیو بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایف بی آر نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے گرد گھیرا تنگ کردیا

ٹک ٹاک کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے پر پاکستانی چوتھے نمبر پر آگئے

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  خاتون اینکر جو سرخ رنگ کے  لباس میں ملبوس ہیں کسی فلمی اداکارہ کی طرح گانے پر اداکاری کررہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ سوٹ میں ملبوس مرد اینکر بھی ایسے ردعمل دے رہا ہے جیسے یہ کسی فلم کا سین ہو ، اہم بات یہ ہے کہ یہ سارا معاملہ  کسی نجی ٹی وی کے اسٹوڈیوز میں فلمایا جارہا ہے۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت سینئر صحافیوں نے سخت تنقید کی ہے ، ایک صارف کا کہنا ہے کہ نیوز روم صحافت کا ہیڈ کوارٹر سمجھا جاتا ہے اس مقام پر ایسی حرکتیں قابل مذمت ہیں ، ایک صارف کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہئے نیوز روم میں اس طرح کی حرکتیں  کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بیان کے مطابق 20 جولائی کو پابندی لگانے کے بعد پی ٹی اے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹک ٹاک کی سینیئر انتظامیہ نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کروائی کہ پلیٹ فارم مقامی قوانین کے مطابق غیرقانونی مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی۔ ’کمپنی نے یہ بھی کہا کہ ایسے صارفین کے اکاؤنٹس بند کر دیے جائیں گے جو مسلسل غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرتے ہیں۔‘

اس یقین دہانی کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی اے اس ک نگرانی جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے معروف شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ‘ٹک ٹاک’ کو نا مناسب مواد نشر کرنے پر پاکستان  میں بند کردیا تھا تاہم ٹک ٹاک کی سینیئر انتظامیہ نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کروائی تھی کہ پلیٹ فارم مقامی قوانین کے مطابق غیرقانونی مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی۔

’کمپنی نے یہ بھی کہا کہ ایسے صارفین کے اکاؤنٹس بند کر دیے جائیں گے جو مسلسل غیر قانونی  اور غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرتے ہیں۔‘ اس یقین دہانی کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی اے اس ک نگرانی جاری رکھے گا۔

متعلقہ تحاریر