پرکشش ترین اداکارہ منشا پاشا دوبارہ دلہن بن گئیں
منشا پاشا اور جنید خان فلم کی شوٹنگ کیلیے دبئی میں موجود ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی چند دلکش تصاویر اور مختصر ویڈیوز شیئر کیں۔

پرکشش ترین اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام پر دلہن کے لباس میں اپنی دلکش تصاویر اور مختصر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دلہن بن کے بھاگنا آسان نہیں۔
انہوں نے نہایت دلچسپ انداز میں کہا کہ 50 ٹن کا جوڑا پہن کر شوٹ کرنا اور اس میں خوش نظر آنا آسان نہیں ہے۔
View this post on Instagram
دوسری ویڈیو میں ان کے ساتھ اداکار جنید خان نظر آرہے ہیں جو اپنا موبائل فون استعمال کر رہے ہیں جبکہ منشا پاشا بھاری کام والا ہار پہنی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ثناءجاوید کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل
زارا نور عباس کے ڈرامے بادشاہ بیگم کا ٹیزر جاری
منشا پاشا اور جنید خان اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلیے دبئی میں موجود ہیں۔
ایک ویڈیو میں ہیلی کاپٹر اتر رہا ہے جس میں فلم کا سین شوٹ کیا گیا جبکہ سامنے ہی دبئی کا مشہور برج العرب ہوٹل نظر آرہا ہے۔
اسی پوسٹ میں منشا نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کی ایس یو وی سے اتر رہی ہیں۔
اس تصویر میں منشا پاشا کا کام دار لباس صحیح طریقے سے نظر آیا ہے اور وہ خوبصورت ترین دلہن لگ رہی ہیں۔
آخری ویڈیو میں منشا پاشا ایس یو وی میں بیٹھی ہیں اور ان کی ایک خاتون پرستار ان کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔









