خبردار! ہوشیار! عامر لیاقت حسین غصے میں ہیں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی پارٹی کے ٹرولرز سے تنگ آگئے، کہا کہ چیئرمین خاموش ہیں تو آپ کو بولنے کی کیا ضرورت۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کر کے اپنی ہی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کو انتباہ جاری کر دیا۔

ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ میں وکھری ٹائپ کا انسان ہوں، اتنا ہی برداشت کر سکتا ہوں جتنا عمران خان کا احترام کرتا ہوں۔

اگر پارٹی چیئرمین میرے معاملے میں خاموش ہیں تو آپ کیوں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں رؤف کلاسرا یا ارشاد بھٹی جیسے صحافیوں کی طرح نہیں ہوں کہ آپ کی لغویات سن کر خاموش رہوں۔

یہ انتباہ آمیز دھمکی عامر لیاقت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو اس لیے لگائی کیونکہ پچھلے کئی دنوں سے فیصل واؤڈا کے معاملے پر عامر لیاقت پوسٹس کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر صاحب  کی تیسری شادی پر بھی جہاں ان پر مبارک باد کے ڈونگرے برسائے گئے وہیں سوشل میڈیا ٹرولز نے ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے۔

بعض دفعہ ڈاکٹر صاحب خود بھی ایسی حرکتیں کرتے ہیں جس سے ‘آ بیل مجھے مار’ کی تشریح کرنا آسان ہوجاتی ہے۔

لیکن خبردار! اب کوئی ڈاکٹر صاحب کو تنگ نا کرے کیونکہ ان کی برادشت ختم ہوگئی تو وہ سوشل میڈیا پر کوئی متنازع ترین بات کہہ دیں گے لیکن پھر معافی بھی مانگ لیں گے۔

متعلقہ تحاریر