آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دو لیجنڈز ایک ہی دن چل بسے

لیگ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، وکٹ کیپر روڈ مارش کی وفات صبح ہوئی تھی، آسٹریلوی ٹیم گراؤنڈ میں سیاہ پٹیاں پہن کر آئی۔

آسٹریلیا کے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن 52 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ شین وارن کے مینجر نے بیان جاری کیا کہ اسپنر تھائی لینڈ میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے شین وارن کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

انہوں نے 1992 سے 2007 تک بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

شین وارن نے 194 ون ڈے میچز میں 293 وکٹیں لیں جبکہ 145 ٹیسٹ میچز میں 708 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری طرف آج صبح ہی آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر، کوچ، سلیکٹر اور ایڈمنسٹریٹر راڈ مارش 74 سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے جب پاکستان کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کیلیے اتری تو کھلاڑیوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

روڈ مارش نے آسٹریلیا کی طرف سے کھیلے گئے 96 ٹیسٹ میچز میں 3633 رنز بنائے اور وکٹ کے عقب میں 355 کیچ پکڑے، 92 ون ڈے میچز میں ان کا اسکور 1225 رہا اور 124 کیچ پکڑے۔

مارش نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا میں 1972 میں کھیلا اور سینچری اسکور کی۔

متعلقہ تحاریر