این ایل سی نے گزشتہ سال اب تک کا سب سے زیادہ5.7ارب روپے کامنافع کمایا

 پچھلے 2 سالوں میں این ایل سی کی کارکردگی میں زبردست تبدیلی آئی ہے, بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث این ایل سی کے  بیڑے میں جدت اور وسعت آئی ہے،اسد عمر

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل لاجسٹک سیل ( این ایل سی ) نے گزشتہ سال اب تک کا سب سے زیادہ5.7ارب روپے کامنافع کمایا۔

ان خیالات کا اظہار اسد عمر نے گزشتہ روز نیشنل لاجسٹک سیل کے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کا 1100میگاواٹ کا دوسرا ایٹمی بجلی گھر بھی قومی گرڈ سے منسلک

ترکی میں مہنگائی کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،شرح54فیصد تک جاپہنچی

 

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ   پچھلے 2 سالوں میں نیشنل لاجسٹک سیل کی کارکردگی میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث این ایل سی کے  بیڑے میں جدت اور وسعت آئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  پچھلے سال این ایل سی  کو آپریشنز سے 5.7 ارب روپے  کا اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہوا اور 9.2ارب روپے کا کیپٹل گین ہوا۔

 

 

متعلقہ تحاریر