لاہور قلندرزکے مالک کی شاہین آفریدی کے آبائی گھر آمد عوام کا والہانہ استقبال

ہمارے لئےفخر ہے شاہین کی قیادت میں لاہور قلندرز پی ایس ایل سیزن 7 کی چیمپئن بن گئی

لاہور قلندرز کرکٹ ٹیم کے مالک  رانا عاطف اور ٹیم کے کوچ عاقب جاوید  اور دیگر حکام کی پاکستان سپر لیگ کی  ٹرافی کے ہمراہ لنڈی کوتل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتا ن شاہین شاہ آفریدی کے آبائی گھر آمد۔

ضلع خیبر لنڈی کوتل  میں شاہین شاہ آفریدی اور ملک دریاخان آفریدی  کے گھر پہنچنے پرعوام نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے زندہ باد کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیے

قلندرز اور زلمی کا میچ ، شاہین شاہ آفریدی دوسرے بوم بوم بن گئے

شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا

اس موقع پر ملک دریاخان آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی کے والد ملک ایاز آفریدی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اسسٹنٹ سب انسپکٹر قمر عباس آفریدی  اور دیگر معزز ین نے نر ٹرافی اٹھا کر خوشی کا اظہار۔

شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز آفریدی نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز پی ایس ایل سیزن 7 کی چیمپئن بن گئی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میرا شاہین آفریدی کیساتھ پی ایس ایل کے دوران بار بار رابطہ رہتا تھا اور یہ انکو یہ کہتا تھا کہ بیٹا آپ  نے کبھی انڈر پریشر نہیں ہونا ہے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنا ہے۔  انکا مزید کہنا تھا کہ آج  ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی بدولت پی ایس ایل کی ٹرافی ضلع خیبر ہمارے ہجرے آئی ہے۔

متعلقہ تحاریر