پاکستان نے 476 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی، اظہر علی 185 پر آؤٹ

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا اختتام، آسٹریلوی ٹیم کو صرف ایک اوور بیٹنگ کا موقع ملا، پاکستان کی پوزیشن بدستور مستحکم۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔ پاکستان نے 476 رنز پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی۔

آج کھیل کا آغاز ہوا تو پہلے اوور کی 3 گیندوں میں پاکستان نے 250 رنز مکمل کرلیے تھے۔

امام الحق 157 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر پیٹ کمنز کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

انہوں نے اپنی اننگز میں 16 چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔

اظہر علی ڈبل سینچری سے صرف 15 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

محمد رضوان اور افتخار احمد بیٹنگ پر تھے جب پاکستان نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی۔

آسٹریلوی ٹیم کو صرف ایک اوور بیٹنگ کرنے کا موقع ملا اور کھیل کا وقت ختم ہوگیا۔

ایک اوور میں آسٹریلیا نے 5 رنز بنائے۔ کینگروز کی طرف سے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستانی سائیڈ سے واحد اوور ساجد خان نے کروایا۔

متعلقہ تحاریر