روسی ذرائع ابلاغ پر پابندی نہیں لگاؤں گا، ایلون مسک

اسپیس ایکس کے سی ای او نے دعویٰ کیا کہ انہیں کچھ ممالک کی حکومتوں کی طرف سے اپنی انٹرنیٹ سروسز پر روسی نشریات روکنے کی ہدایت کی گئی۔

اسپیس ایکس چیف ایلون مسک نے کہا ہے کہ کچھ حکومتوں نے اسٹار لنک سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس کو روسی ذرائع ابلاغ پر پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے۔

ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا بالکل نہیں کریں گے جب تک ہمیں گن پوائنٹ پر یہ ہدایت نہیں دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ معذرت لیکن میں آزادیءِ اظہار رائے کا شدید حامی ہوں۔

ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ اسپیس ایکس کو سائبر حملوں سے بچانے اور خراب سگنلز کا مسئلہ حل کرنے کیلیے نئی پروگرامنگ کی گئی ہے جس سے اسٹارشپ اور اسٹار لنک کنیکٹیویٹی میں معمولی سا تعطل آئے گا۔

اسی ہفتے، مسک نے خبردار کیا تھا کہ روسی فوج کے قبضے کے بعد یوکرین میں موجود اسٹارلنک پر حملے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

روس کی فٹبال ٹیم ورلڈکپ سے باہر، فیفا نے پابندی لگادی

فرانس میں کھیلوں کے دوران حجاب پر پابندی کا قانون منظور

اسپیس ایکس کا اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ پوری دنیا میں فعال ہے۔

یوکرین کے نائب وزیراعظم کی درخواست پر ایلون مسک نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ ان کی کمپنی اسٹارلنک یوزر ٹرمینلز کو جنگ زدہ خطے میں استعمال کرے گی۔

یوکرینی نائب وزیراعظم نے یہ درخواست اس تناظر میں کی تھی تاکہ جنگ کے دنوں میں بھی ملک میں انٹرنیٹ سروسز بحال رہیں۔

متعلقہ تحاریر