تیل کی کھپت کم کرنے کیلیے بازار جلدی بند کریں، گھر سے کام کریں

پاکستان بزنس کونسل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بےلگام اضافہ جاری ہے، تیل کم برآمد کریں، کھپت کم کریں۔

پاکستان بزنس کونسل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر تیل اور کوئلے کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ جاری ہے، ہمیں اپنی کھپت اور درآمدات کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

ٹویٹ میں تجویز پیش کی گئی کہ دکانیں جلدی بند کرنا، گھر سے کام کرنے جیسے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم عمران خان، وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر منصوبہ بندی کو اس ٹویٹ میں ٹیگ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

برائلر مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 100 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ

روس اور یوکرین کا تنازع، تیل کی قیمت 110 ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ

کونسل نے مزید کہا کہ گھریلو صارفین، کاروباری برادری اور حکومت سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ مسلح تنازع کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

پاکستان اپنی ضرورت کا زیادہ تر تیل درآمد کرتا ہے اور قیمتیں بڑھنے سے ملک بھر میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سے بھی تیل کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔

ایسے میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

اور اگر ان کو ایک مکمل طور پر قابل عمل ضابطہ کار تشکیل دے کر نافذ کردیا جائے تو ممکن ہے کہ تیل کی بڑھتی قیمت کے اثرات سے بچا جاسکے اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوجائیں۔

متعلقہ تحاریر