پاک افغان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے تجارت کی اس پالیسی سے ہمارے تجارتی تعلقات افغانستان، وسطی ایشیا اور اس سے بھی آگے تک جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاک افغان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 21 مارچ 2022 سے دونوں ممالک کے ٹرک سرحد کے آر پار جاسکیں گے، یہ نقل و حرکت عارضی داخلہ کی دستاویزات (TAD) کے ذریعے ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں گزشتہ مالی سال میں9 فیصد اضافہ

حکومت نے رمضان کے لیے 8 ارب 28 کروڑ کا ریلیف پیکج منظور کرلیا

عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے دی۔ افغان ٹرانسپورٹرز کابل میں پاکستانی سفارت خانہ اور قندھار میں قونصل خانہ سےاجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر تجارت کا مزید کہنا ہے کہ  پاکستانی ٹرانسپورٹرز پشاور اور کوئٹہ کے قونصل خانوں سے عارضی اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے، اس سے ہمارے تجارتی تعلقات افغانستان، وسطی ایشیا اور اس سے بھی آگے تک بڑھیں گے۔

متعلقہ تحاریر