عمران خان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی، شاہد آفریدی

ایسی بات نہیں کہ عمران بھائی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا،عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے جنہیں پورا کرنے کیلئے 10 سے 15 برس چاہئیں، لندن میں گفتگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بات نہیں کہ عمران بھائی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، عمران خان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ  عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے۔ عمران خان کے بڑے وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 برس چاہئیں ۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری نے فوج کے خلاف سازش سے قوم کو آگاہ کردیا

عثمان بزدار کے متحرک ہوتے ہی ترین اور علیم گروپ میں پھوٹ پڑگئی

کشمیر پریمئیر لیگ کے روڈ شو کے موقع پر لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کو معقول ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں کہوں گا کہ سیاست میں نہیں آؤں گا، تاکہ یوٹرن کا الزام نہ لگے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز کا برطانیہ میں ہونا خوش آئند ہوگا، اس کے ذریعے دنیا کو پیغام گیا کہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنے والے ہیں، کے پی ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کا حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، کے پی ایل کا ٹیلنٹ پی ایس ایل اور پاکستان ٹیم کا حصہ بنے گا۔

 شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو کے افتتاح کے موقع پر ہائی کمشنر معظم احمد خان سے مل کر خوشی ہوئی۔شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ تحاریر