16 سالہ احسن رمضان نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

سیمی فائنل میں احسن رمضان نے پاکستانی کیوئسٹ اور دفاعی عالمی چیمپئن محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے میں 5-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

پاکستان کے احسن رمضان نے جمعہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایران کے امیر سرکوش کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی کیوئسٹ احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ امیر سرکوش کو 5-6 سے شکست دے کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ احسن رمضان ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

چیلسی کے روسی مالک پر برطانوی حکومت کی پابندیاں

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

16 سالہ احسن رمضان نے اس سے قبل سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

سیمی فائنل میں احسن رمضان نے پاکستانی کیوئسٹ اور دفاعی عالمی چیمپئن محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے میں 5-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

احسن رمضان کے پاس انڈر 16، انڈر 17، اور انڈر 18 کے ٹائٹلز بھی ہیں۔ احسن رمضان کو سری لنکن اور روسی کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے لیگ میچز میں تمام کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

احسن رمضان نے گروپ سی میں سری لنکا کے الفہیم کمال دین اور روس کے کرل زیزڈوک کو شکست دی تھی۔

احسن رمضان نے آٹھویں جماعت میں تعلیم چھوڑ دی اور تین سال قبل اپنے والد کے انتقال کے بعد پروفیشنل اسنوکر کا رخ کیاتھا۔ احسن رمضان جب چار سال کے تھے تو ان کی والدہ انتقال کرگئیں تھیں۔

پاکستانی کیوئسٹ نے اب تک کا سب سے کم عمر مردوں کے چیمپیئن بن کر تاریخ رقم کردی ہے۔ احسن رمضان نے پانچ قومی ٹائٹل جیت کر اپنا نام تاریخ میں رقم کررکھا ہے۔

دریں اثنا، جنوبی ایشیائی ملک کے اسنوکر کھلاڑی اب 37ویں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ، آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ 12 مارچ سے شروع ہونے جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر