آج مولانا ڈیزل کہنے پر ناراض ہونے والوں نے ہی  فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا تھا

فضل الرحمان نے کہا تھا کہ عمران خان گالیوں کی سیاست کررہے ہیں اس لئے ان کو سیاست میں رہنے کاکوئی حق نہیں ہے

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے سنہ 1996 میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام  (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو  "مولانا ڈیزل” کہہ کر مخاطب کیا جو تاریخ کا حصہ بناگیا۔

مسلم لیگ نو کےرہنما خواجہ آصف کی جانب سے مولانافضل الرحمان کو مولانا ڈیزل کہنے کا ریکارڈ 2002 میں اس وقت اسمبلی میں سامنے آیا جب   فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں مولانافضل الرحمان اور نوابزادہ نصراللہ خان  دو کمیٹیوں کے سربراہوں کے طورپر کام کررہے تھے اورخواجہ آصف نے  دونوں کمیٹیوں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے  کہا تھا کہ نصراللہ خان اور فضل الرحمان نے سیاسی اثررسوخ کو اپنے ذاتی کاروبار کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کیا اس دوران انھوں نے ڈیزل پرمٹ  کا زکر کرتے ہوئے فضل الرحمان کو مولانا ڈیزل کہہ کر مخاطب کیا  جس کو اسپیکر نے حذف کرادیا ۔

گذشتہ روز عمران خان کی جانب سےمولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے پر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ نو ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس میں انتہائی ناراضگی  کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  عمران خان  گالیوں کی سیاست کررہے ہیں اس لئے ان کو سیاست میں رہنے کاکوئی حق نہیں ہے۔

گذشتہ روز لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کے نام سے پکارتے ہوئے کہا کہ ڈیزل نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جب اقتدار میں آئیں گے تو ادارے کو ٹھیک کریں گے، مطلب ہم فوج کو ٹھیک کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’ابھی میری جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی، مجھے جنرل باجوہ نے کہا ہےکہ عمران فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا‘۔میں نے کہا کہ ’جنرل باجوہ، میں نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھ دیاہے‘۔

مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے پر  پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کا نام  ڈیزل کسی اور نے نہیں بلکہ خود مسلم لیگ نو ن کے مرکزی رہنما  خواجہ آصف نے رکھا تھا ۔

انھوں نے کہا کہ ویسے ڈیزل نام رکھ لینے میں برائی کیا ہے۔ ڈیزل ایک مشہور اور معروف ریسلر کا بھی نام ہے۔ اس نے تو کبھی برا نہیں منایا کہ مجھے ڈیزل کیوں کہہ رہے ہو۔ لوگوں کی ٹی شرٹس پر بھی ڈیزل لکھا ہوتا ہے۔ کبھی کسی کی شرٹ پر کیروسین آئل لکھا ہوا نہیں دیکھا گیا۔

متعلقہ تحاریر