امریکی سفارتخانے نے بائیولیبس کی معلومات ڈیلیٹ کردیں، چینی وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان زاؤ نے ٹویٹ کرتے ہوئے یوکرین میں موجود امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ کی تصاویر شیئر کیں۔
امریکہ نے روس کے دعووں کو مسترد کردیا ہے جن کے مطابق واشنگٹن یوکرین میں بائیووارفیئر لیبارٹریز چلا رہا ہے، ساتھ ہی امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو یوکرین کے خلاف کیمائی یا بائیولاجیکل ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔
امریکہ کی تردید اس وقت سامنے آئی ہے جب روس نے ایک مرتبہ پھر الزام لگایا کہ واشنگٹن کیف کے ساتھ مل کر یوکرین اور روس کی سرحد پر بائیولاجیکل ہتھیار تیار کر رہا تھا۔
This is preposterous. It’s the kind of disinformation operation we’ve seen repeatedly from the Russians over the years in Ukraine and in other countries, which have been debunked, and an example of the types of false pretexts we have been warning the Russians would invent.
— Jen Psaki (@PressSec) March 9, 2022
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین پساکی نے روسی دعووں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ دراصل کیمائی ہتھیار استعمال کرنے کا ریکارڈ تو ماسکو نے بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سیاسی حریف اور اپوزیشن رہنما ایلکسی نیولنی کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
پساکی کا کہنا تھا کہ کیونکہ اب روس نے یہ جھوٹے دعوے کیے ہیں تو ہمیں اس حوالے سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ممکنہ طور پر روس یوکرین میں بائیولاجیکل یا کیمیائی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون نے بھی روس کے ان دعووں کی تردید کی ہے۔
دوسری طرف چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان زاؤ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں امریکی سفارتخانے کی آفیشل ویب سائٹ سے بائیو لیبس سے متعلق معلومات ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔
Media reveal that the #US Embassy in #Ukraine has deleted from its website all documents about Pentagon-funded biolabs in Ukraine recently. pic.twitter.com/nKYFMrUu5A
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) March 13, 2022
چینی ترجمان کے مطابق یوکرین میں پینٹاگون کی مالی معاونت سے چلنے والی بائیولیبس کی تفصیلات امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر تھیں جنہیں ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔