مریم نواز نے ایک ہفتے کی ٹویٹس میں 4 مرتبہ عمران خان کو ٹیگ کیا

'انسائیڈر' نامی ٹوئٹر ہینڈل سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد سے 52 مرتبہ عمران خان کو ٹیگ کیا۔

اوپن سورس انٹیلیجنس انسائیڈر نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے پچھلے ہفتے 4 مرتبہ اپنی ٹویٹس میں عمران خان کو ٹیگ کیا ہے۔

بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد سے اب تک 52 مرتبہ عمران خان کو ٹویٹس میں ٹیگ کیا ہے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ دوسری طرف عمران خان نے کبھی بھی مریم نواز یا سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنی ٹویٹس میں ٹیگ نہیں کیا۔

انسائیڈر نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مریم صاحبہ مجھے ان فالو یا بلاک نہیں کریں گی۔

میں صرف ایک ڈیٹا اینالسٹ ہوں اور اپنا کام کر رہا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مریم صاحبہ بھی انسائیڈر کے ٹوئٹر ہینڈل کو فالو کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر