کیا مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے حمزہ شہباز کو میراثی کا بیٹا کہہ دیا؟
ڈاکٹر شہباز گل نے محسن نواز رانجھا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مریم نواز کا کیمپ حمزہ شریف کے خلاف کھل کر سامنے آ گیا ہے۔"
مسلم لیگ (ن) کے محسن نواز رانجھا نے پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ سے متعلق سوال پر حمزہ شہباز کو ’میرا سی کا بیٹا‘ کہہ کر بظاہر ان کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) محسن نواز رانجھا کی جانب سے ایک حیران کن بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسملبی حمزہ شہباز کو بظاہر "میراثی کا بیٹا” کہہ کر پکارا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک عدم اعتماد پر تشدد کا خطرہ ، حزب اختلاف کا عدالت جانے کا فیصلہ
ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات
اے آر وائی نیوز چینل کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی نے ن لیگ کے ایم این اے محسن نواز رانجھا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ عثمان بزدار کی برطرفی کے بعد کیا پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے۔؟
مریم نواز کیمپ کھل کر حمزہ شہباز کے خلاف آگیا۔ ن لیگ کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی
کاشف عباسی: کیا اگلے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے؟نون لیگی MNA محسن رانجھا: سارا پنڈ وی مر جائے میراثی کی باری نہیں آنی pic.twitter.com/GtQjRXADda
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 14, 2022
اس پر محسن نواز رانجھا نے ایک قصے کا حوالہ دیتے ہوئے جواب دیا کہ "پنڈ دے سارے چوہدری وی مر جان تے میراثی دا پتر چوہدری نئیں بن سکدا۔”
دلچسپ بات یہ ہے کہ محسن نواز رانجھا کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے پر اتفاق کیا۔
رانجھا نے مزید کہا کہ پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت کرے گی۔
وزیر اعظم کے معاون ڈاکٹر شہباز گل نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "مریم نواز کا کیمپ حمزہ شریف کے خلاف کھل کر سامنے آ گیا ہے جس سے ن لیگ کی قیادت کے اندر موجود دراڑیں بے نقاب ہو رہی ہیں۔”
ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے ذہین افراد سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کو حیران کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ، اپوزیشن کے رابطوں سے پوری طرح سے آگاہ ہے اور اتحادی جماعتیں فیصلے کے وقت حکومت کے ساتھ کھڑی نظر آئیں گی۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کے اقدام پر ووٹنگ سے قبل ان افراد کو نااہل قرار دیا جائے گا جنہوں نے اپنا ضمیر بیچا ہوگا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پی ٹی آئی سے غداری کی ہوگی ان کے پوسٹرز لگائے جائیں گے اور ان کے ناموں کے ساتھ غدار لکھا جائے گا۔









