8.2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

رمضان ریلیف پیکیج تمام پاکستانیوں کے لیے دستیاب ہوگا،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی 23-2022 کی فصل کیلئے کم از کم قیمت 5700 روپے من مقرر کردی

مہنگائی کے مارے عوام کیلیے خوشخبری،وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8.2  ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ رمضان ریلیف پیکیج 2 کروڑ افراد کی بجائے ملک بھر کے عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔

 اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے قرض موخر کے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی ۔ جی ٹوئنٹی کے 15 ممالک کیساتھ قرض موخر کے اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام سے حکومت کو نقصان

کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سیمنٹ کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزرا، معاونین اور مشیروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی پائپ لائن منصوبے کیلئے 21 ارب کی بینک گارنٹی اور جھل مگسی فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی   جبکہ  ماڑی گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی  بھی منظوری دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی 23-2022 کی فصل کیلئے کم از کم قیمت 5700 روپے من مقرر کردی ۔ ابتدائی طور پر کپاس کی20لاکھ  گانٹھوں کی خریداری کا ہدف مقرر کیا  گیا ہے۔

 پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کیلیے 200 ملین اور پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کیلئے 3.50 ارب کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

پی ایس او اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلیے تیل کی قیمتوں کے فرق کیلیے11.73 ارب اضافی کی منظوری دی گئی۔یہ سپلیمنٹری گرانٹ کی رقم 31 مارچ تک کیلئے فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر