سال 2021، پاکستانی اسٹارٹ اپس میں 350 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
پاکستان کے اسٹارٹ اپس نے 2015 سے اب تک 563.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری وصول کی، انویسٹ ٹو انوویٹ نے ڈیٹا جاری کردیا۔
پاکستان کے اسٹارٹ اپس نے 2015 سے لے کر اب تک 255 کاروباری معاہدوں کے ذریعے 563.5 ملین ڈالر کمائے، صرف 2021 میں 83 معاہدوں سے 350 ملین ڈالر کا منافع ہوا۔
منگل کو جاری ہونے والی پاکستان اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم رپورٹ کے مطابق انویسٹ ٹو انوویٹ نامی پلیٹ فارم نے 150 اسٹارٹ اپس، 17 سرمایہ کاروں اور 20 اینٹری پرینورشپ اداروں کا ڈیٹا جمع کیا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی چیمبر کا منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
این ایل سی نے گزشتہ سال اب تک کا سب سے زیادہ5.7ارب روپے کامنافع کمایا
ساتھ ہی ساتھ ادارے نے اسٹارٹ اپس کی بنیاد رکھنے والوں، سرمایہ کاروں، مدد فراہم کرنے والے اداروں کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں سے 52 انٹرویوز کیے۔
2021 میں ہونے والی زیادہ تر ڈیلز وہ تھیں جو منصوبے شروع نہیں ہوئے تھے، ان 14 معاہدوں پر 32 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
دوسری طرف جن منصوبوں پر کام شروع ہوچکا تھا ان کیلیے 123 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، ان کی تعداد 46 تھی۔
روئیٹرز کے مطابق ‘بازار’ نامی فنانشل ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ نے اپنے فنڈنگ کے دوسرے مرحلے میں 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری وصول کی۔
دو سال میں بازار کی کُل فنڈنگ 100 ملین ڈالر ہو چکی ہے۔