اعظم خان کی عالمی بینک میں تعیناتی،سلیم صافی آدھا سچ چھپاگئے

اعظم خان کی تقرری فوری طور پر نہیں بلکہ اس سال نومبر یا دسمبر میں نافذ العمل ہو گی کیونکہ موجودہ ڈائریکٹر نوید کامران بلوچ کی مدت نومبر میں ختم ہو رہی ہے

جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کرنے کے حوالے سے آدھا سچ بیان کیا اور آدھا چھپا گئے ۔

ذرائع ابلاغ کے  مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو 4 سال کے لیے ورلڈ بینک  کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اعظم  خان سرکاری ملازم ہیں اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کے اتحادی”مائنس ایماندار وزیراعظم“کا فارمولا لے آئے

 

الیکشن کمیشن کے طلب کرنے پر وزیراعظم کو جانا چاہیے تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ

 

جیو کے سینئر اینکر سلیم صافی  نے تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  اور اعظم خان (المعروف ڈپٹی وزیراعظم) نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان جن کا عمران خان کے ہر فیصلے میں بنیادی کردار تھا’ نے اپنے لئے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی سمری خاموشی کے ساتھ منظور کرالی۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟

تصویر کا دوسرا رخ یہ تھا کہ اعظم خان کی تقرری فوری طور پر نہیں بلکہ اس سال نومبر یا دسمبر میں نافذ العمل ہو گی کیونکہ موجودہ ڈائریکٹر نوید کامران بلوچ کی مدت نومبر میں ختم ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مبینہ طور پرورلڈ بینک  کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اگست یا ستمبر سے تعیناتی کے لیے وزیراعظم کو سمری جون میں ارسال کی جانی تھی تاہم پرنسپل سیکریٹری نے فروری میں  ہی تقرری حاصل  کرلی ۔

دی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی 4 سالہ مدت کو 3سال کردیاگیا تھاتاہم تحریک انصاف برسراقتدار آئی تو ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مدت ملازمت مزید کم کر کے2 سال کر دی گئی۔

دی نیوز کے مطابق نوید کامران بلوچ کی صرف 2 سال کیلیے تعیناتی پر بہت سے لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ یہ مختصر تقرری ایک بڑے منصوبے کا حصہ تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اعظم خان کو موجودہ مدت ختم ہونے کے بعد یہ عہدہ مل جائے ۔

متعلقہ تحاریر