پی ٹی آئی کے ایم این اے نور عالم خان کو دھمکیاں ملنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کے ایف آئی اے رابطہ کرلیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) نور عالم خان کی سندھ ہاؤس سے وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے حامی کارکنوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کے اتحادی”مائنس ایماندار وزیراعظم“کا فارمولا لے آئے
اپوزیشن نے”ووٹ کو عزت دو“ کا بیانیہ سندھ ہاؤس میں دفن کردیا
ویڈیو بنانے والے افراد نے کہا ہے کہ وہ اپنے چہرے سے ماسک اتار دیں تاکہ آپ کو یہاں بیٹھے افراد لوگ بھی دیکھ لیں۔ جس پر نور عالم خان نے جواب دیا، ’’ضرور!‘‘
Noor Alam faced worst humiliation at Marriot Hotel pic.twitter.com/iWm4Orb0kr
— MNA (@Engr_Naveed111) March 18, 2022
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے چہرے سے ماسک اتار دیا اور کہا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے۔
پی ٹی آئی کے حامی کارکنوں کا کہنا تھا کہ "آپ تو اللہ سے بھی نہیں ڈرتے پھر کسی اور سے کیسے ڈر سکتے ہیں۔”
پی ٹی آئی کارکنان خفیہ طور پر ویڈیو بھی بنا رہے تھے۔ نور عالم خان نے کہا کہ "بھائی ، میری بات سنو۔” اس پر پی ٹی آئی کے سپورٹر نے کہا کہ آپ بھائی کہلانے کے لائق نہیں۔
پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا کہنا تھا کہ "کیا تم اپنے عمل سے خوش ہو؟ تم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟”
اس پر نور عالم خان نے کہا کہ وہ اپنی بے ہودہ گفتگو روکیں اور بتائیں کہ وہ ان سے بات کیوں کررہے ہیں جبکہ میں آپ کو جانتا بھی نہیں ہوں۔
ویڈیو بنانے والے کارکنان نے نور عالم خان کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور آئیں گے تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ نے کیا ہے۔ اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے غلط کاموں کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔
دوسری جانب نور عالم خان نے دھمکیاں دینے والوں اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والے دونوں افراد کا تعلق پی ٹی آئی اوورسیز چیپٹر سے تعلق ہے ۔ دھمکیاں دینے والے ایک شخص کا تعلق سیالکوٹ جبکہ دوسرے کا تعلق پشاور ہے۔ دونوں افراد پی ٹی آئی کے اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کے کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔









