سونم کپور امید سے، انیل کپور نانا بننے کی تیاری کرنے لگے
بالی ووڈ کی باربی گرل سونم کپور نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
بالی ووڈ کی باربی گرل سونم کپور نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے خاوند آنند آہوجا کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ یہ چار ہاتھ تمہاری بہترین پرورش کریں گے، یہ دو دل تمہاری دھڑکن کے ساتھ دھڑکیں گے، ہم سے تمہارے استقبال کیلیے انتظار نہیں ہو رہا۔
View this post on Instagram
متعدد سلیبرٹیز اور مداحوں نے سونم اور آنند کو اس بڑی خوشخبری پر مبارکباد دی جس میں کرینہ کپور، دیا مرزا اور اننیا پانڈے شامل تھیں۔
سونم اور آنند کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی۔ سونم انیل کپور اور سنیتا کپور کی بڑی بیٹی ہیں۔
اپنی شادی سے لے کر اب تک سونم کو کئی دفعہ اپنے حمل کی افواہوں کی تردید کرنا پڑی۔
پچھلے سال جولائی میں بھی ایک دفعہ پھر یہ افواہیں نکلیں تو سونم کپور نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک گرم مشروب پی رہی تھیں۔
انہوں نے اس پوسٹ پر کیپشن دیا کہ ‘ماہواری کے پہلے دن پانی کی گرم بوتل اور ادرک کی چائے”۔
آخری بار سونم کپور 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دی زویا فیکٹر’ میں نظر آئی تھیں۔
بعد ازاں انہوں نے انیل کپور اور انوراگ کشیپ کی فلم ‘AK vs AK’ میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔
آنند اور سونم لندن میں واقع اپنے گھر میں رہتے ہیں اور کبھی اپنے والدین سے ملاقات کیلیے دہلی اور ممبئی آجاتے ہیں۔
Now preparing for the most exciting role of my life – GRANDFATHER!!
Our lives will never be the same again and I couldn’t be more grateful! @sonamakapoor & @anandahuja you have made us happy beyond measure with this incredible news! 🙏🏻♥️ pic.twitter.com/wa0GIocCMP— Anil Kapoor (@AnilKapoor) March 21, 2022
دوسری طرف انیل کپور بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی اور داماد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کا سب سے دلچسپ کردار ادا کرنے کی تیاری کر رہا ہوں۔