فوج کیخلاف مہم ملک دشمن اکاؤنٹس سے چلائی جارہی ہے،فواد چوہدری
انشاللہ عمران خان اور فوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا کیوں کہ وزیر اعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف جاری مہم کو ملک دشمنوں کی کارستانی قرار دے دیا۔
فواد چوہدری کہتے ہیں انشاللہ عمران خان اور فوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا کیوں کہ وزیر اعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کا ساتھ دینے کا اشارہ دے دیا
پی ٹی آئی کے حامیوں پر طنز، خاتون صارف کا بختاور بھٹو کو کرارا جواب
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نےڈسپلے بدل کر پی ٹی آئی کا کیا اور فوج کیخلاف طوفان بدتمیزی مچایا یہ اکاؤنٹس نون لیگ کے حق میں مہم چلاتے رہے اور پھر فوج کو نشانہ بنایا۔
پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے Display بدل کر PTI کا کیا اور فوج کیخلاف طوفان بدتمیزی مچایا یہ اکاؤنٹس نون لیگ کے حق میں مہم چلاتے رہے اور پھر فوج کو نشانہ بنایا،انشاللہ عمران خان اور فوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا کیوں کہ وزیر اعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں pic.twitter.com/rotRmtEwIC
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 20, 2022
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مزید لکھاکہ انشاللہ عمران خان اور فوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا کیوں کہ وزیر اعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں۔