دنیا بھر میں  ایک کروڑ 19 لاکھ بچیاں کم عمری کی شادی کا شکار

دنیا بھر میں1 کروڑ 19 لاکھ  15 سال سے کم عمر بچیاں اپنے کھیلنے اور اسکول جانے کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں

برطانیہ میں اس وقت 15سال  سے کم عمر بچیوں کی تقریبا مجموعی تعداد 10لاکھ  کے لگ بھگ ہے آپ تصور کریں کے اگر ان بچیوں کو اسکولوں سے ہٹاکر اچانک ان کی شادیاں کردی جائیں تو کیسا ہوگا، اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں ایک کروڑ 19 لاکھ بچیاں جبری طورپر کم عمری کی شادی کا شکار ہوتی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر چائلڈ میرج کو نہیں روکا گیا تو صورتحال سنگین مرحلے  میں داخل ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کے  عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ میں   انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک کروڑ 19 لاکھ  15 سال سے کم عمر بچیاں اپنے کھیلنے اور اسکول جانے کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث   اسکولوں کی بندش ، معاشی حالات کی بگڑتی ہوئی صورتحال ترقی پزیر ممالک میں  بچیوں کی کم عمری میں شادی کی ایک بڑی وجہ بن ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پتوکی: شادی میں تشددسے پاپڑ فروش ہلاک، باراتی لاش کے پاس کھانا کھاتے رہے

محمد یوسف کا بیٹی کی شادی پر جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ” یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور کا کہنا ہے کہ اگر ہم کم عمری کی شادیوں کو روکنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہم اپنی بچیوں کی ایک بہت بڑی تعداد سے محروم ہوجائیں ، بچپن میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو فوری اور زندگی بھر کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے گھریلو تشدد کا سامان کرنے کے زیادہ امکانات ہیں ۔انھوں نے مزید بتایا کہ کم عمری کی شادی سے زچگی کی پیچیدگیوں اور اموات کا خطرہ 85 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  جنوبی ایشیائی ممالک میں کم عمر ی میں کی جانے والی شادیوں کی شرح 28 فیصد،  کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے بنگلہ دیش کی  شرح سب سے زیادہ ہے جہاں  65 فیصدبچیاں کم عمری میں شادی کا شکار ہوجائی ہں ، بھارت   میں 47 فیصد اورپاکستان کی 40 فیصد بچیاں18 سال سے پہلے ہی چائلد میرج کی بھینٹ جڑھ جاتی ہیں ۔پاکستان میں 7 فیصد بچیوں کی شادی 15 سال سے کم عمر میں کردی جاتی ہے۔

متعلقہ تحاریر