کنول شوذب کے خاوند کی شکایت پر رضوان رضی کو نوٹس جاری
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے کے خلاف الزامات پر مبنی سوشل میڈیا مہم چلانے کی شکایت پر رضوان رضی کو نوٹس بھیجا ہے۔

صحافی زاہد گشکوری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایف ائی اے نے رضوان رضی کو پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوذب کے شوہر کی شکایت پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
Just In: FIA Lahore put blogger @realrazidada on notice following a complaint moved by husband of @PTIofficial MNA @KanwalMna. FIA officials told @SAMAATV that the gist of allegations in this complaint was allegedly a slanderous campaign through media.
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) March 22, 2022
زاہد گشکوری نے لکھا کہ ایف آئی اے عہدیداران نے سما ٹی وی کو بتایا کہ اس شکایت میں صحافی رضوان رضی پر الزام ہے کہ انہوں نے میڈیا کے ذریعے کنول شوذب کے خلاف جھوٹی تہمتوں پر مبنی مہم چلائی۔
ایم این اے کنول شوذب اور رضوان رضی کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظوں کی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب صحافی نے ایک وی لاگ میں خاتون ایم این اے پر کچھ الزامات لگائے۔
اس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے اپوزیشن رہنماؤں کی ایڈٹ کردہ تصویر شیئر کی اور طنزیہ کیپشن لکھا۔
رضوان رضی نے کنول شوذب کو ٹوئٹر پر جواب دیا اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف پوسٹ لکھنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
بس اس طرح دونوں شخصیات کے درمیان لفظی گولہ باری ہوتی رہی جس میں غیر محتاط زبان اور انداز بھی اپنایا گیا۔
اب زاہد گشکوری کے مطابق کنول شوذب کے شوہر کی شکایت پر رضوان رضی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ایم این اے کے خلاف سوشل میڈیا پر بےبنیاد الزامات لگانے کی شکایت پر نوٹس جاری کیا ہے۔









