پاکستان ویمن ٹیم کو 71 رنز سے شکست، ندا ڈار کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
نیوزی لینڈ میں جاری ویمن کرکٹ ورلڈکپ 2022 میں پاکستان ٹیم 266 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ندا ڈار کی نصف سنچری اور تین وکٹیں۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ندا ڈار نے آج ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 10 اوورز میں 39 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نصف سنچری بھی بنائی۔
Nida Dar had another remarkable outing with the ball today as the off-spinner returned 3-39
She finishes as our highest wicket-taker in the #CWC22 with 10 scalps at an average of 24.20 #TeamPakistan #NZvPAK #BackOurGirls pic.twitter.com/09NZOx4RSf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 26, 2022
پاکستان کرکٹ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر کے ندا ڈار کی شاندار پرفارمنس کو سراہا گیا۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ ویمن کرکٹ ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم سے کرائسٹ چرچ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا میزبان ٹیم نے 71 رنز سے جیت لیا۔
کیوی بیٹسمین سوزی بیٹس نے 14 چوکے لگا کر 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کیٹی مارٹن 30 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہیں۔
پاکستان کی بالنگ سائیڈ سے ندا ڈار نے اپنے دس اوورز کے اسپیل میں 39 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں ایک موقع ایسا بھی آیا جب ندا ڈار نے تین گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں، آئی سی سی نے بھی ندا ڈار کو سراہا۔
Kerr ☝️
Satterthwaite ☝️Nida Dar picks up two wickets in three balls for Pakistan!
New Zealand now 102/3 after 20 overs in Christchurch #CWC22 pic.twitter.com/MQMfXhWF3I
— ICC (@ICC) March 25, 2022
انعم امین، فاطمہ ثنا اور ناشرہ سندھو ایک ایک وکٹ لے سکیں۔
266 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 194 رنز بنا سکی۔
ندا نے بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 53 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔
بسمہ معروف نے 38 رنز بنائے جبکہ منیبہ علی نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی ہیناہ روف نے 5 وکٹیں لیں جبکہ فرانسس میکے نے دو اور روزمیری مائر اور امیلیا کار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کے نام رہا جنہوں نے شاندار سنچری بنائی تھی۔
لیکن پاکستان میں ندا ڈار کی آل راؤنڈ پرفارمنس کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ندا ڈار ٹرینڈ کر رہی ہیں۔