وسیم بادامی سے تلخ کلامی، ارشد شریف لائیو شو چھوڑ گئے
خصوصی نشریات کے دوران بات کرنے کا تفصیلی موقع نہ ملنے پر ارشد شریف ہتھے سے اکھڑ گئے

اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف براہ راست خصوصی نشریات کے دوران بات کرنے کا تفصیلی موقع نہ ملنے پر ہتھے سے اکھڑ گئے اور میزبان وسیم بادامی پر برسنے کے بعد شو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
ارشد شریف نے وزیراعظم اعظم کیخلاف عالمی سازش کے تانے بانے ملانے کی کوشش کرتے ہوئے افغانستان سے امریکی انخلا کے حوالے سے ایک دستاویز پڑھ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان ، بھٹو کے نقش قدم پر اور بھٹو کا نواسہ تاریخ کی غلط سمت پر
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع
اس دوران وسیم بادامی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی بات میں وزیراعظم کے دعوے سے متعلق مطابقت ثابت کریں جس پر ارشد شریف کو غصہ آگیا۔
Arshad sharif was making a great point to explain the conspiracy being unveiled by Imran khan .. until Mr. Waseem Badami decided he prefer rubbish over actual facts pic.twitter.com/ml8tuxs21u
— Maverick (@Insafian4Life) March 27, 2022
انہوں نے کہا کہ مجھے بات تو مکمل کرنے دیں ، دو بندوں کی آپ نے پوری بات سنی، میں بول رہا ہوں تو آپ بات کاٹ رہے ہیں۔ وسیم بادامی نے کہا کہ ان لوگوں کی بات کا دورانہ بھی مختصر تھا ، میں چاہ رہا ہوں سب سے بات ہوجائے۔ ارشد شریف نے کہا کہ وسیم مجھے اپنی بات مکمل کرنے دیں۔وسیم بادامی نے کہا کہ اگر آپ اپنے محدود وقت میں بات کرلیں گے تو بہتر ہوگا۔
اس پر ارشد شریف نے پھر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیگر دو لوگوں کی بات کے دوران وقت یاد نہیں آیا۔وسیم بادامی نے پھر کہا کہ انہوں نے اپنے مقررہ وقت میں بات مکمل کرلی تھی۔اس پر ارشد شریف طیش میں آگئے اور انہوں نے بلند آواز میں کہا کہ وسیم بادامی مجھے اپنی بات مکمل کرنے دیں کوئی کام کی بات تو آپ نے سننی نہیں ہے۔
وسیم بادامی بولے میرے خیال میں تو باقی لوگوں نے بھی کام کی بات ہے ، آپ کے خیال میں صرف آپ ہی عقل کل ہیں۔اس پر ارشد شریف غصے میں آگئے اور بولے اس کا مطلب میں کام کی بات نہیں کررہا، ٹھیک ہے پھر آپ ان کی سن لیں اور میں چلا جاتا ہوں۔ اس کے بعد ارشد شریف شو چھوڑ کر چلے گئے۔









