پی ڈی ایم عوامی جلسے سے پی ٹی آئی حکومت پر دباؤ بڑھانے میں مکمل ناکام

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ اپوزیشن کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پرچم تلے اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں عوامی جلسہ ، وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں دباؤ بڑھانے میں بری طرح سے ناکام رہا۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے عوامی اجتماع کے جواب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ایک بڑا پاور شو کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک عدم اعتماد، صادق سنجرانی کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا اور اس سے بالکل اگلے وزیراعظم عمران خان نے بڑی سیاسی چال چلتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر اور موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔ وزیراعظم کے اس اقدام سے متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم کے عوامی جلسے سے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کی نائب صدر مریم نواز ، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کے حکومتی اقدام کو اپنی فتح قرار دیا۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے خطاب میں وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال کیا اور عثمان بزدار کی قربانی دے دی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم خان نے قوم کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی دھمکی آمیز خط دکھایا۔ مریم نے پی ٹی آئی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد والے دن ووٹنگ میں 172 سے زائد آئیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان نے دن رات جھوٹے بولے ، یوٹرن لیے ، ریاست مدینہ کے نام لوگوں کو کنگال کردیا گیا ، مذہب کارڈ کے نام پر کارٹلز کو لوٹنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

شہباز شریف نے عمران خان کے  ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کے بیان ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کے نام پر جھوٹ بولے۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر